ہمارا تعارف

الحبیب اسکول دینی و عصری علوم کا سنگم ہے جہاں ایک طرف قرآن کریم کی تعلیم دی جاتی ہے اور دوسری طرف جدید سائنس اور عصری علوم سے بھی طلبہ کو آراستہ کیا جاتا ہے تاکہ وہ دنیا و آخرت دونوں میں کامیاب ہوں۔

ناظرہ قرآن

طلبہ کو صحیح تلفظ، تجوید اور قواعد کے ساتھ قرآن کریم پڑھایا جاتا ہے۔ اساتذہ بچوں کی انفرادی توجہ کے ساتھ تربیت کرتے ہیں تاکہ ہر طالب علم بہتر انداز میں قرآن مجید کی تلاوت سیکھ سکے۔

حفظ قرآن

حفظ قرآن کے شعبہ میں طلبہ کو مکمل قرآن کریم یاد کرایا جاتا ہے۔ روزانہ اسباق، دہرائی اور نگرانی کے ذریعے بچوں کی مضبوط یادداشت اور بہترین تجوید پر خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔

دسویں جماعت تک اسکول کی تعلیم

ادارہ میں دسویں جماعت تک جدید نصاب کے مطابق تعلیم دی جاتی ہے۔ سائنس، ریاضی، اردو، انگلش اور دیگر مضامین کے ساتھ بچوں کی اخلاقی اور عملی تربیت پر بھی خصوصی توجہ دی جاتی ہے۔